وائی
 

حضرت سید شاہ عبدالطیف بھٹائی رحمتہ اللہ علیہ کے راگ میں چار اقسام کی وائیاں پائی جاتی ہیں۔


1. ذکر کی وائی:
ذکر کی وائی پیشوا فقیر مسافری میں آدھی رات کوگاتا ہے اور اس کے ساتھ دوسرے فقیر اللہ ہُو کی ضربیں لگاتے ہیں۔ اس وائی کو ذکر کی وائی کہا جاتا ہے۔ ذکر کی وائی کو مخصوص مواقعوں پر آلاپا جاتاہے۔


2. ڈیڑھوی وائی :
یہ وائی دنبورے کی ٹیپ تنت یا زبان تنت سے شروع ہوتی ہے، جس کی ایک تھاپ صرف تھاری پر لگتی ہے۔ اس وائی کو ڈیڑھوی وائی کہا جاتا ہے۔


3. دوتالی وائی:
دوتالی وائی کی لے ڈیڑھوی وائی سے کچھ تیز ہوتی ہے، اس وائی کی خالی تھاپ تھاری پر نہیں لگتی ۔ اس وائی کو دوتالی وائی کہا جاتا ہے


4. چھڑ کی وائی:
چھیڑ کی وائی پیشوا واضح الفاظ میں گاتا ہے۔ یہ وائی بھی ذکر کی وائی سے ملتی جلتی ہے۔ ذکر کی وائی اور چھیڑ کی وائی کے الفاظ واضح ہوتے ہیں ۔ دوتالی اور ڈیڑھوی وائی کے الفاظ تنت کی گرامر میں ہوتے ہیں، جن کو واضح طور پر نہیں سمجھا جاسکتا۔