سفر
 

سفر تمر فقیر والے کی سالانہ ذمہ داری ہوتی ہے۔ شاہ سائیں کے درگاہ کے جمعرات والے راگ گانے والے فقیر، تمر فقیرکے گدی نشیں کی سربراہی میں گھوڑوں پر چڑھ کر مخصوص عقیدت مندوں کے ہاں ایک رات رہتے ہیں۔ وہاں ذکر والی وایاں پڑھی جاتی ہیں، ذکر کی ضربیں لگائی جاتی ہیں اور دعائیں کی جاتی ہیں۔ یہ سفر سال میں ایک مرتبہ ضرور اختیار کیا جاتا ہے۔