Sufi Foundation
 


 
حلقہ
 

حلقہ حضرت سید شاہ عبدالطیف بھٹائی رحمتہ اللہ علیہ کی حیات میں ہی شروع ہوگیا تھا۔ اس میں نمازِ مغرب کے بعد فقیر جمع ہو کر ذکر کیا کرتے تھے۔ یہ سلسلہ آج تک جاری ہے۔ تاہم اس میں ایک فرق یہ ہے کہ پہلے درویش گول دائرہ بنا کر ذکر کیا کرتے تھے۔ اب تمام فقیر حضرت سدم شاہ عبدالطفک بھٹائی رحمتہ اللہ علہی کی درگاہ کی جانب رُخ کرکے ذکر کیا کرتے ہیں۔ یہ تبدیلی اس لیے لائی گئی کیوں کہ گول دائرے کی صورت میں بعض فقیروں کی پُشت درگاہ کی جانب ہو جاتی تھی اس لیے نصف دائرے میں تبدیلی لائی گئی۔ درحقیقت یہ درگاہ کے احترام کے لحاظ سے ایک معمولی نوعیت کی تبدیلی ہے۔ اس طریقے کے ذکر کو حلقہ کہا جاتا ہے۔ اس ذکر کی پیشوائی درگاہ کے کلید بردار فقیر کرتے ہیں۔ اس ذکر میں اللہ ہُو کی ضربیں لگائی جاتی ہیں۔ ذکر اور دعا کے بعد ونڈ یا تبرک تقسیم کیا جاتا ہے۔