Sufi Foundation
 


 
دھمال یا نوبت
 

دھمال یا نوبت حضرت سدو شاہ عبد الطفت بھٹائی رحمتہ اللہ علہ کی درگاہ کی ایک رسم ہے۔ اس رسم کوشاہ سائیں کی درگاہ کے کچھ خاص فقیروں کی جانب سے ادا کیا جاتا ہے جنہیں گرناری فقیر کہتے ہیں۔ میر عبدالحسن سانگی ''لطائف لطیفی'' میں لکھتے ہیں کہ ریاست جیسلمیر کے راجا بھیم سنگھ نے حضرت سدا شاہ عبد الطف بھٹائی رحمتہ اللہ علہک کی درگاہ کے لیے نغاروں کا جوڑا اور ان کو بجانے کے لیے دو ماہر خاندان بھی اس کے ساتھ بھیجے تھے، یہی وہ خاندان ہے جنہیں منگنہار کہا جاتا ہے۔ ان کا تعلق گرنار سے تھا اس لیے یہ ''گرناری فقیر'' کہلاتے ہیں۔ یہ خاندان نسل در نسل اپنا فرض ادا کرتا آرہا ہے۔ماضی قریب میں فقیر عثمان اور فقیر فیضو اس خاندان کے باکمال فنکار گزرے ہیں۔
دھمال کے لیے مغرب کے بعد وقت مقرر کیا گیا ہے۔ نوبت خانہ درگاہ کے سامنے ایک اونچے مقام پر مقرر کیا گیا ہے۔ معمول کے علاوہ خاص مواقعوں پر بھی نوبت بجائی جاتی ہے۔ مثلاً عید الفطر اور عیدالضحیٰ ، سولہویں صفر کے موقع پر جب گدی نشین درگاہ پر تشریف لاتے ہیں تو نوبت بجائی جاتی ہے۔ جمعرات نمازعشاء کے بعد نوبت بجائی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ سیدوں کے خاندان میں بچے کی پیدائش کے موقع پر بھی نوبت بجائی جاتی ہے۔